۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حوثی

حوزہ/ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام بالخصوص قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف واضح موقف اختیار کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام بالخصوص قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف واضح موقف اختیار کریں۔

ہفتے کے روز ایک ٹیلی ویژن خطاب میں، الحوثی نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی مقدس ترین مذہبی کتاب کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی۔

کئی مسلم ممالک نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو طلب کرکے اپنے اعتراضات درج کرائے ۔

ایران نے ان واقعات پر اعتراض کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سویڈن میں اپنا نیا سفیر تعینات نہیں کرے گا اور نہ ہی سویڈن کے سفیر کو قبول کرے گا۔

انصار اللہ کے رہنما نے کہا: مغربی حکومتیں، صیہونیوں کے خلاف ہر قسم کی تنقید کی مخالفت کرتی ہیں لیکن آزادی اظہار رائے کے بہانے اسلاموفوبیا کو ہوا دیتی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومتیں اسرائیل یا اس کے حامیوں کے دباؤ میں کام کرتی ہیں۔

انہوں نے ان عرب اور مسلم ممالک پر بھی تنقید کی جو قرآن کی توہین کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات توڑنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس قدم سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ انہیں اسلام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .